ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران میں انسانی حقوق کے بارے میں امریکی وزارت خارجہ کی جھوٹی رپورٹ کا مقصد ایران پر زیادہ سے زیادہ سیاسی دباؤ بڑھانا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے کل سپریم نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ انسانی حقوق کامسئلہ یورپی ممالک کے ہاتھوں ایسے ممالک کے خلاف ایک حربے میں تبدیل ہوچکاہے جو ان یورپی ممالک کے اصولوں کو تسلیم نہیں کرتے ہیں۔
آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ ایران تیس سے زیادہ برسوں سے امریکہ کی جارحیت کے خلاف ڈٹا ہوا ہےکہا کہ اس ثابت قدمی کی وجہ سے یورپی ممالک خصوصا امریکہ ایران پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام لگاتا ہے۔
.......
/169